دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نگران پنجاب حکومت کا واسا لاہور کو پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری

تین مرلہ کے گھر کے بل میں چار سو اکتیس روپے کا اضافہ ہو گا۔۔۔

نگران پنجاب حکومت نے واسا لاہور کو پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی

، تین مرلہ کے گھر کے بل میں چار سو اکتیس روپے کا اضافہ ہو گا۔۔۔

واسا لاہور کے تجویز کردہ نئے ٹیرف کے ریٹس نگران پنجاب حکومت نے منظور کر لئے، تین مرلہ اور اس سے کم کے گھر کا بل پہلے دو سو ستاسی روپے تھا

، اب ماہانہ بل سات سو اٹھارہ روپے ہو گا، ساڑھے تین سے پانچ مرلہ گھر کا بل تین سو پچھہتر روپے کے بجائے نو سو اڑتیس

، پانچ سے سات مرلہ گھر کا ماہانہ ٹیرف چار سو چونسٹھ کی جگہ گیارہ سو ساٹھ روپے ہو گا، سات سے دس مرلہ کا ماہانہ بل پانچ سو تریپن تھا

، نیا ٹیرف ایک ہزار تین سو تراسی روپے ہو گا، گیارہ سے پندرہ مرلہ کا ماہانہ بل چھ سو بیالیس سے بڑھا کر ایک ہزار چھ سو تین روپے

، پندرہ سے بیس مرلہ کا ماہانہ ٹیرف آٹھ سو تہتر سے بڑھا کر دو ہزار ایک سو تراسی روپے، اکیس سے چالیس مرلہ کا ٹیرف اب دو ہزار سات سو پینسٹھ روپے کر دیا گیا

، چالیس مرلہ سے زیادہ کی تمام کیٹیگریز کا پانی کا بل

ایک ہزار پانچ سو ستر کے بجائے تین ہزار نو سو پچیس روپے منظور کیا گیا ہے۔۔۔۔

About The Author