بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈی پی او علی رضا شاہ کے ہمراہ آج بھی بہاول نگر اور چشتیاں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم اور انتظامات کا جائزہ لینے کے مختلف ادائیگی سنٹر کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اپنے دورے میں ادائیگی سنترز میں رقوم کی وصولی کے لیے آنی والی خواتین کے لیے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہدایت کی کہ شفاف انداز میں رقوم کی ادائیگی یقینی بنائی جائے
اور کسی شکایت کی صورت میں متعلقہ انچارج سنٹر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر موجود خواتین سے بھی بات چیت کی اور انکے مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ادائیگی سنٹرز پر سیکیورٹی کے
انتظامات اور ہیلتھ و ریسکیو 1122کے کاؤنٹرز کابھی معائنہ کیا اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی اور خواتین کے لیے سایہ دار ٹینٹ اور کرسیوں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا تاکہ خواتین عزت واحترام اور وقار کے ساتھ بے نظیر سپورٹ پروگرام کی رقوم وصول کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کیو منیجمنٹ سسٹم کے تحت ڈسپلن برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر کہا کہ
ہر سنٹر پر لیڈیز پولیس بھی تعینات ہے تاکہ خواتین کو کوئی دقت نہ ہو۔ واضح رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ کے تحت رجسٹرڈ مستحقین میں رقوم کی تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے
اور ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں 11سنٹرز قائم کیے ہیں اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون ڈی پی او بہاول نگر کے ہمراہ روزانہ کی بنیادپر سنٹرز کا دورہ کررہے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
معلم المسجد الحرام( مکہ مکرمہ) فضیلۃ الشیخ القاری عبدالمنان ناصر کی بہاولنگر آمد ، جامع العلوم بہاولنگر تربیتی ورکشاپ اور وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق حرم مکی کے استاذ فضیلۃ الشیخ القاری عبدالمنان ناصر نے
مرکزی عیدگاہ جامع العلوم بہاولنگر میں تجوید و قرات کی بنیادی قواعد کے حوالے سے تربیتی کورس منعقد کیا جس میں جامع العلوم سمیت دیگر اداروں کے اساتذہ ، طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فروغ قرآن مجید کے لئے کوشاں ہیں بڑوں اور بچوں کو تجوید و قرات کے مطابق قرآن سیکھنے، سمجھنے اور پڑھنے کی ضرورت ہے مکاتب اور مساجد سمیت جامعات کو اس بابت مکمل رہنمائی کے لیے تیار ہیں
ضلع قصور میں وسیع اراضی پر قرآن مجید تربیت ویلفئیر فاؤنڈیشن کے نام سے منصوبہ زیر غور ہے مقامی علماء کرام اور قراء کے لئے واٹس ایپ گروپس کے زریعے ان لائن تعلیمی سلسلہ بھی جاری رہے گا
، انہوں نے وفاق المدارس العربیہ کے ضلعی مسئول اور روحانی شخصیت شیخ الحدیث ڈاکٹر مولانا جلیل احمد اخون سے بھی ملاقات کی
اس موقع پر مفتی محمد نصر اللہ خان ، محمد انور سجاد ، طلحہٰ نیاز ، فضل الرحمان ، مولانا امجد ودیگر بھی موجود تھے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
شھید بی بی کی پارٹی کو عبدالقادر شاھین کے ھاتھوں برباد نہیں ھونے دیں گے ۔ عبدالقادر شاھین حقیقی جیالوں سے خوفزدہ ھے –
کارکن طالب لاشاری کو الیکشن جتوا کر بلاول بھٹو کے ھاتھ مضبوط کریں گے ۔ ضلع بہاولنگر میں پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کی ھر کوشش کو ناکام بنا دیں گے ۔
پارٹی پر قادر شاھین کے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے مفاد پرستوں کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار آج محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سید اظہارالحق کاظمی
، طارق حمید ، امجد مجید قریشی ، اقبال بدر ، کاشف محمود پیٹو، شفیق شاھد ، منیر لک اور دیگر مقررین نے کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالوں کی طرف سے آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سترویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سید اظہار الحق کاظمی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی
جس میں بہاولنگر کے حقیقی جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر
شہدا جمہوریت اور خصوصاً شہید رانی کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون