دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

میڈیا کلب راجن پور کے ہنگامی اجلاس میں سینر ترین صحافی سردار قدیر خان پہ قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی

اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا۔اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ صحافیوں کے جان و مال بنیادی انسانی و صحافتی حقوق کی حفاظت کو یقینی بناۓ اجلاس میں کرپٹ مافیا کی طرف سے سردار قدیر خان پہ حملہ ناقابل قبول اور

کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئےسردار قدیر خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جاۓ

اور قانوں کے کٹھیرے میں لا کر انصاف کیا جاۓ میڈیا کلب کی طرف سے انسانی حقوق اور بار ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کیا جاۓ گا

راجن پور کی مکمل صحافی برادری سردار قدیر خان کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتی ہے راجن پور میڈیا کلب کی جانب سے کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی یا دھمکی کی

صورت میں آواز اٹھاۓ گی۔

وزیر اعلی پنجاب آٸ جی پنجاب و ڈی جی خان آر پی او۔ راجن پور ڈی پی او سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے جبکہ

ضلع راجن پور کے متعدد صحافیوں پہ حملے کیے گے ہیں جو قابل مذمت ہیں سردار قدیر خان پہ حملہ جرات مندانہ صحافت کی گلا دبانے کی ناکام اوربھونڈی کوشش ہے

جس کا میڈیا کلب بھر پور احتجاج کرتا ہے۔اجلاس زیر صدارت صدر خرم شھزاد بھٹہ زیر سرپرستی چیئرمین سید عاشق حسین بخاری و ایگزیکٹو کنوینر سید بخاری منعقد ہوا

جسمیں کاروائی اجلاس کے دوران قرار داد سیکرٹری جزل مشتاق رضوی نے پیش کی جسے شریک اجلاس عہدیداران و ممبران نے متفقہ طور پر منظور کر لیا

شرکاء اجلاس میں میڈیا کلب کےعہدیداران و ممبران سید کرم حسین گیلانی ۔۔امجد حسین ملک ۔۔ڈاکٹر صابر ملک ۔طاہر حسین چانڈیہ۔۔سید محمد ارشد گیلانی ۔رانا بابر علی ۔

غلام نازک چندا اعوان۔امتیاز حسین مشوری ۔۔ملک ارسلان شہزاد ۔محمد افضل فریدی۔۔ارشد ھانبھی۔

ملک محمد اقبال ایڈوکیٹ۔ و دیگر شریک تھے قبل ازیں اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک درود و سلام و منقبت پیش کر کے کیا گیا۔

 

About The Author