دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور : بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ ٹل گیا

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے پچاس فیصد بقایا رقم جاری کردی۔

بی آر ٹی بند ہونے کا خدشہ ٹل گیا ،،، محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے پچاس فیصد بقایا رقم جاری کردی۔

گزشتہ روز نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خبردار کیا تھا کہ اگر بقایاجات کلئیر نہیں کیے گئے

تو سات جون سے سروس معطل کی جائیگی۔

تاہم پچاس فیصد بقایاجات کلئیر کرنے پر پر نجی کمپنی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔

کمپنی کے ڈپٹی منیجر کے مطابق

گورنر ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں بقایا رقم جولائی میں ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔

About The Author