دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

بہاول پور سے پاکستان تحریک انصاف کوایک اور جھٹکا،یزمان کے دونوں صوبائی حلقوں سے تحریک انصاف کی سیاست کلین بولڈ ہوگئی۔

پی پی 247 اور پی پی 248 سے سابق ایم پی ایز چوہدری احسان الحق اور ڈاکٹر افضل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

دونوں 2018 کے انتخابات میں ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے دونوں سیاسی رہنماء چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ق لیگ چھوڑ کر

پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔ڈاکٹر افضل اور چوہدری احسان الحق نے پریس کلب بہاول پور میں ایک پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ

آج پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں اور 9 مئی کو ہونے والی تشدد کی سیاست کی بھی مذمت کرتا ہوں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس،میٹرو،پولیس وین،فوجی تنصیبات کو جلایا گیا جو کہ ناقابل برداشت ہے دنیا بھر میں احتجاج ہوتے ہے

مگر پرتشدد احتجاج کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا پاکستان ہے تو ہم ہے آزادی کی اہمیت ہمارے اجداد سے پوچھی جائے لہذا پہلے پاکستان ہے اور بعد میں سیاست ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر افضل نے کہا کہ

فی الحال تو آرا کرکرینگے اور آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے طے کرینگے۔چوہدری احسان الحق نے کہا کہ

آج ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ چوہدری پرویز الہی سے بھی علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں

اور اس حوالے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے صرف ملکی سلامتی اور محبت کے تحت فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

About The Author