دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر)

صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ہےکہ حالیہ بارشوں کے بعدڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیے محکمہ صحت سمیت تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں مزیدتیزی لائیں

اورمتعلقہ محکموں کی کاوشوں اور ہم آہنگی سے ہی انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

جس میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر خبردار کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت

، لاپرواہی اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ہدایت کی کہ

ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ٹیمیں اپنی کارکردگی کو نمایاں اور موثر بنائیں کیونکہ حکومت پنجاب نے ڈینگی کےخاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے

اور انسداد ڈینگی کے لیے کاوشوں کو بارآور کرنالازمی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ویکٹر سرویلینس اور ضلع بھر میں

انسداد ڈینگی کی626 ان ڈور اور 118آوٹ ڈور ٹیموں سمیت اینڈرائیڈ یوزرز سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور تمام ہاٹ سپاٹس کی ویکٹر سرویلینس کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھیں اور اس کی روک تھام کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔

اجلاس میں انسداد ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی کابھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 03ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 15موٹر سائیکل کل مالیتی 20لاکھ روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق

علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں موٹر سائیکل چوری کی مختلف وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا نےموٹر سائیکل چوری کی

وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر نے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے SDPOصدرسرکل پرویز اختر جتوئی کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مہر عبدالجبار نے

پولیس ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سےموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 03ملزمان محمد افضل ،محمد وسیم اور محمد شہباز کو گرفتار کیا ۔

ملزمان علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے

، دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ 15عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 20لاکھ روپے برآمد کرکے

اصل مالکان کے حوالے کیے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سیّد جمشید علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے شہرکے مختلف اہم مقامات پر CCTVکیمرہ جات لگائے گئے ہیں

جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او آفس بہاولنگر میں کی جارہی ہے۔

About The Author