دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا معاملہ، عثمان بزدار دوبارہ طلب

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب کو تیس سوالات کے جوابات طلب کر رکھے ہیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کا معاملہ، ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کر لیا۔۔۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں عثمان بزدار کو چوبیس مئی کو دوبارہ طلب کیا گیا

، نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب کو تیس سوالات کے جوابات طلب کر رکھے ہیں، اس سے قبل گزشتہ دو دفعہ طلبی کے باوجود عثمان بزدار نیب آفس پیش نہ ہوئے

، عثمان بزدار نے احتساب عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، طلبی کے نوٹس بارے عثمان بزدار کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔۔۔

About The Author