دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں نئی بھرتیوں کی منظوری

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں نئی بھرتیوں کی اصولی منظوری دے دی گئی۔۔۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

،، بورڈ آ ف گورنرز کے چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر سعید اختر اور دیگر ڈاکٹرز سے ملاقات کی

،، جبکہ،، انسٹی ٹیوٹ میں علاج معالجے کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا،، اس موقع پر نگران وزیراعلی نے پی کے ایل آئی میں نئی بھرتیوں کی اصولی منظوری دی

اور پانچ ارب روپے سے پی کے ایل آئی کا انڈومنٹ فنڈ قائم کرتے ہوئے مزید فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا

،، نگران وزیراعلی نے پی کے ایل آئی میں ریسرچ ڈویلپمنٹ کیلئے فلٹر کلینکس کو فوری طور پر بحال کرنے

اور انسٹی ٹیوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کی

، فلٹر کلینکس میں موجود مریض ویڈیو لنک کے ذریعے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی رائے حاصل کر سکیں گے

، نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے پی کے ایل آئی کے ذریعے میڈیکل ایجوکیشن اورریسرچ کو فروغ دیا جائے گا۔۔۔

About The Author