دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور، مرغیوں کی ہڈیوں سے قیمہ تیار کرنے والے مزید3 افراد گرفتار

گودام سے بڑی مقدار میں قیمہ برآمد، مالکان جیل منتقل، محکمہ خوراک

پشاور میں مرغیوں کی ہڈیوں سے قیمہ تیار کرنے والے مزید تین افراد گرفتار کر لیے گئے۔

محکمہ خوراک کے مطابق ملزمان مرغیوں کی ہڈیوں سے قیمہ تیار کرکے شامی کباب، سموسمہ رول اور سیخ کباب کی دکانوں کو سپلائی کرتے تھے

،،، کاروائیاں جمیل چوک، پچگی روڈ اور ہشت نگری میں کی گئیں ہیں

،،، محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے گوداموں کو سیل کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا

دو روز پہلے بھی پشاور میں دلزاک روڈ پر مرغیوں کی ہڈیوں سے بنا بیس ہزار کلو گرام قیمہ برامد ہوا تھا۔

About The Author