دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی :مختلف پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ہلاک تین زخمی اور چارڈاکو گرفتار

جبکہ پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بھی مقابلے کے دوران زخمی ہوا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد دو ڈاکوؤں کو ہلاک اور تین زخمیوں سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

جبکہ پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بھی مقابلے کے دوران زخمی ہوا۔

تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

، مقابلے کے دوران پولیس اہلکار اریب اور راہگیر فہد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

، پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی

جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کر لی

، زخمی ڈاکو کی شناخت کامران کے نام سے کی گئی ہے تاہم ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے

، ادھر سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور علی نامی ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے

اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

About The Author