دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او علی رضا شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بہاول نگرکا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور ڈی پی او نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ضلعی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے

ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر

طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد یوسف چھینہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

حیدر سٹیڈیم بہاولنگر میں میڈم عظمیٰ بشیر کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بننے پر سویرا ویلفیئر کی جانب سے مبارکباد کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا.

جسمیں ملک طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

اس موقع پر سویرا ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری جناب ملک طاہر نے کہا کہ اگر کھیل کے میدان آباد کر دئیے جائیں تو ہمارے معاشرے سے ہر قسم کی مایوسی کا خاتمہ ہو سکتا ہے. اسکے ساتھ معاشرے میں ہم آہنگی بھی پیدا کی جا سکتی ہے.

اس تقریب میں سویرا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام ورکرز ملک طاہر جنرل سیکرٹری سویرا ویلفیئر فاؤنڈیشن یونس رضا، جاوید انوار،عارف ملک، میم صائمہ، رضیہ بیگم، راحیلہ افتخار اور میڈم عظمیٰ بشیر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے بہاولنگرنے شرکت کی

اس ملاقات میں بہاولنگر میں سپورٹس کے حوالے سے گفتگو ہوئی کہ کس طرح بہاولنگر میں کھیلوں کے شائقین کو ایک الگ اور منفرد ماحول دیا جا سکتا ہے.

میڈم عظمیٰ بشیر کو اپنے تعاون کی ٹیم نے مکمل یقین دہانی کروائی. میڈم تنزیلہ پراجیکٹ مینیجر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی جنرل سیکرٹری ملک طاہر سے بہاولنگر

میں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ سویرا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کو با ہنر اور بہاولنگر میں مزید فلاحی کام کرنے کیلئے معلومات اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی.

کہ ہم لوگ ان شاءاللہ غربت پر قابو پانے کیلئے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں ٹیکنیکل تعلیم کے ذریعے با ہنر بنائے گے تاکہ

وہ ایک باعزت روزگار کما سکے. لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور سویرا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بہاولنگر میں جاری پراجیکٹس کے حوالے سے اور آنے والے

پراجیکٹ فیصل حسین نے میڈم تنزیلہ کو بریفنگ دی.

اس پر وقار تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا جسمیں ملک و قوم کی ترقی ملک پاکستان کو ہر قسم کے انتشار سے محفوظ رہنے

۔اور پاکستان کے محافظ پاک فوج کی سلامتی پر اختتام پذیر ہوا

About The Author