دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان/ پولیس کا ڈاکووں کے خلاف آپریشن

 کچے میں پولیس کا ڈاکووں کے خلاف آپریشن 39 ویں روز جاری

 کچہ کے خطرناک اور نو گو ایریا سمجے جانے والے علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ذمہ داری بھی محکمہ پولیس نے اٹھا لی۔ ڈی پی او محمد ناصر سیال

 ڈاکووں اور دہشت گردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقہ میں غلام قاسم شہید پولیس کمیونٹی سکول قائم کردیا گیا ۔ڈی پی او محمد ناصر سیال

 غلام قاسم شہید پولیس کمیونٹی سکول کچہ کے خطرناک اور نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقہ چک عمرانی میں قائم گیا ہے۔ڈی پی او محمد ناصر سیال

 پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں سے سخت مقابلہ کے بعد اس علاقہ کو کلئیر کرایا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوا تھا ۔ڈی پی او راجن پور

بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیئے ایک پولیس محافظ کے ساتھ ساتھ ایک معلم کا کردار بھی ادا کرہے ہیں ۔ڈی پی او راجن پور

سکول میں کچہ کے مقامی شہریوں کے بچوں کے ساتھ ساتھ فرار ہونے والے ڈاکووں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ڈی پی او راجن پور

 وہ علاقہ جہاں سابقہ ادوار میں گولیوں کی آوازیں گونجتی تھیں اب وہ علاقہ قومی ترانے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجے گا۔ڈی پی او راجن پور

:ڈاکووں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک، 20 سے زائد زخمی اور 23 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں برقرار ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی

ضلع راجن پور سے اصلاح و احوال کا مطالبہ

حاجی پورشریف و گردونواح میں ٹرانسپورٹرز نے اپنے من مانے کرائے مقرر کیئے ہوئے تھے متعدد بار متعلقہ حکام کو نشاندہی کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی

اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے مگر اسکے باوجود ان کے من مانے کرائے برقرار ہیں غریب و مجبور بے بس

و لاچار عوام یہ کرایے دینے پرمجبور ہیں اورٹرانسپورٹرز مافیا کیطرف سے ڈسٹرکٹ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع راجن پور کے اصول و قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی دھڑلے سے جاری ہے

جہاں شریف شہریوں سے بحث و تکرار اور انکی عزت نفس مجروح کرنا ایک وطیرہ بن چکا ہے اس سلسلے میں اس فورم کے توسط سے حاجی پورشریف کے عوامی،سماجی

،سیاسی،مذہبی،صحافتی حلقوں اور شہریوں نے صوبائی محتسب کے ریجنل ایڈوائزر، ڈپٹی کمشنر ضلع راجن پور

،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ، ڈسٹرکٹ سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضلع راجن پورسے کرائے میں کمی اور خودساختہ و من مانے کرائے

وصول کرنیوالوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے

About The Author