دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ رک سکیں،ایک ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

ڈاکوئوں اور چوروں نے گزشتہ سات روز میں شہریوں کو آٹھ کروڑ سے زائد نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا

لاہور میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ رک سکیں

، ڈاکوئوں اور چوروں نے گزشتہ سات روز میں شہریوں کو آٹھ کروڑ سے زائد نقدی اور

قیمتی سامان سے محروم کر دیا ، بارہ کاریں جبکہ چھ سو سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی نہ بنایا جا سکا،، پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں گزشتہ سات روز کے دوران ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی ایک ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں

جرائم کے حوالے سے سٹی ڈویژن پہلے نمبر پر رہی جہاں سب سے زیادہ دو سو پچیس سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، صدر ڈویژن دوسرے نمبر پر رہی جہاں ایک سو پچانوے وارداتیں ہوئیں

اقبال ٹائون ڈویژن میں ایک سو چھیاسٹھ، کینٹ ڈویژن میں ایک سو چھپ ، ماڈل ٹائون ڈویژن میں ایک سو پینتالیس جبکہ سول لائنز ڈویژن میں ڈکیتی

اور راہزنی سمیت چوری کی ایک سو دس وارداتیں رپورٹ ہوئیں

متاثرہ افراد، ہمارے علاقے میں آئے دن وارداتیں ہوئی رہی ہیں

،، کل بھی دو افراد کو قتل کردیا گیا آج بھی میرے بھائی کی دکان پر واردات کی اور ڈاکوئوں نے فائر مارکر زخمی کردیا

سات روزمیں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی بارہ سے زائد کاریں جبکہ چھ سو زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں

، پولیس حکام کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف ڈکیت گینگز کے چار سو سے زائد ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے

جن سے کروڑوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔

About The Author