صدر مسلم لیگ ن لاہور نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے دس ہزار افراد لے جانے کا دعوی کر دیا
، سیف الملوک کھوکھر کہتے ہیں سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔۔۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک انصاف نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر آفس سمیت اہم سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا
لیکن عدالت عظمی نے عمران خان کو ریلیف دے دیا، فیصلے کے بعد لاہور میں ہنگامہ آرائی کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا
لیکن پارٹی قائد کی ہدایت پر کارکن پرامن رہے، سیف الملوک کھوکھر نے بتایا کہ
اسلام آباد کیلئے ایک ریلی کل صبح چھ بجے لاہور سے روانہ ہو گی
جو گیارہ بجے تک سپریم کورٹ پہنچ کر اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،