دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کنٹینر سے 30 کلو آئس برآمد

منشیات نمک کے کنٹینر میں چھپائی گئی تھی،اے این ایف

کراچی میں انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کنٹینر سے تیس کلو آئس برآمد۔ایک ملزم گرفتار۔

ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ پر ٹرک سے تینتالیس کلو سےزائد چرس برآمد کرلی گئی۔

انسداد منشیات فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ملیشیا بھیجے جانیوالے نمک بھرے کنٹینر کا معائنہ کیا

،، تو اس میں سے تیس کلو منشیات آئس برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ پر ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے تینتالیس کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

مستونگ اور قلات کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔ مقدمات درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے۔

About The Author