نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سچ بولنے کے بجائے مزید جھوٹ||عامر حسینی

عامر حسینی سینئر صحافی اور کئی کتابوں‌کے مصنف ہیں. روزنامہ بیٹھک ملتان کے ایڈیٹوریل پیج کے ایڈیٹر ہیں،۔۔مختلف اشاعتی اداروں کے لئے مختلف موضوعات پر لکھتے رہے ہیں۔

عامرحسینی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آدمی قبر میں پیر لٹکائے بیٹھا ہو – اور اُسے موقعہ ملے سچ بولنے کا لیکن وہ سچ بولنے کی بجائے مزید جھوٹ بولے تو ایسے شخص پر کفِ افسوس ملنے کے اور کیا کیا جاسکتا ہے –
اردو ڈائجسٹ اور "نوائے زندگی” کے الطاف حسن قریشی ایک ایسے ہی صحافی ہیں جنھوں نے مشرقی پاکستان پر اردو ڈائجسٹ اور زندگی میں مشرقی پاکستان بارے اپنے لکھے مضامین، شایع انٹرویو، رپورتاژ کے مجموعے کے شروع میں اپنے مضمون میں واقعات کو سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کیا – نمونے کے طور پر صرف ایک واقعہ لیجیے اور وہ ہے 18 جنوری 1970ء میں پلٹن میدان میں جماعت اسلامی کے جلسے پر عوامی لیگ کے کارکنوں اور حامیوں کے حملے کا –
الطاف حسن قریشی نے بھولے سے بھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ عوامی لیگ کے کارکن اور حامی جماعت اسلامی کے پلٹن میدان میں جلسے کو الٹانے کا سیاق و سباق کیا تھا –
الطاف حسن قریشی نے یہ نہیں بتایا کہ مغربی پاکستان پنجاب کے دل لاہور میں شیخ مجیب الرحمان کے ناصر پارک لاہور میں جلسے کے کو جماعت اسلامی نے الٹانے کی کوشش کی، انھیں تقریر کرنے سے روکا تو شیخ مجیب نے کہا تھا کہ وہ اس کا جواب مشرقی بنگال میں دیں گے –
انھوں نے چتاؤنی دی تھی کہ جماعت اسلامی سمیت دایاں بازو کی کوئی جماعت اپنا جلسہ مشرقی بنگال میں منعقد کرکے دکھائے…..
جماعت اسلامی کے بانی نے 1970ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی انتہائی اشتعال انگیز بیان دیا تھا،
"پاکستان میں سوشلزم کی بات کرنے والوں کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے گی” –
وہ ایک جگہ لکھتے ہیں کہ 1970ء میں جو انتخابات ہوئے اُس میں دو علاقائی جماعتوں نے دھونس، دھاندلی اور جبر کے بل بوتے پر جیتے اور کسی دوسری جماعت کو انہوں نے آزادانہ انتخابی کمپئن چلانے نہ دی –
یہ تاریخ کا دوسرا بڑا جھوٹ ہے جو انہوں نے لکھا –
مغربی پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حالت یہ تھی کہ اُس کے پاس تو انتخابات کے اعلان کے وقت پنجاب، سندھ، سرحد اور بلوچستان سے انتخابات لڑنے کے لیے ٹھیک سے امیدوار ہی دستیاب نہیں تھے اور جبر اور دھونس کی کہانی الٹی تھی –

یہ بھی پڑھیے:

ایک بلوچ سیاسی و سماجی کارکن سے گفتگو ۔۔۔عامر حسینی

کیا معاہدہ تاشقند کا ڈرافٹ بھٹو نے تیار کیا تھا؟۔۔۔عامر حسینی

مظلوم مقتول انکل بدرعباس عابدی کے نام پس مرگ لکھا گیا ایک خط۔۔۔عامر حسینی

اور پھر کبھی مارکس نے مذہب کے لیے افیون کا استعارہ استعمال نہ کیا۔۔۔عامر حسینی

عامر حسینی کی مزید تحریریں پڑھیے

(عامر حسینی سینئر صحافی اور کئی کتابوں‌کے مصنف ہیں. یہ تحریر مصنف کی ذاتی رائے ہے ادارہ کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں)

About The Author