دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی راجن پور کچہ آپریشن

میں شہید کانسٹیبل غلام قاسم کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت اور شہید کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

شہید اہلکار کو شاندار خراج تحسین، شہید کی فیملی کی مکمل کفالت کا اعلان۔

آر پی او کا لواحقین کے ہمراہ شہید کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔

شہید کی بستی میں موجود نوشہرہ شرقی ریوارئین پولیس پوسٹ کا نام تبدیل کر کے

شہید کےنام سے منصوب کرکے قاسم شہید پوسٹ رکھنے کے احکامات

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان ضلع راجن پور کچہ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جوانمردی سے

مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید کانسٹیبل غلام قاسم کے گھر آمد ۔آر پی او نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

اور بلندی درجات کے لیے دعا۔ آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کچہ آپریشن میں بے مثال بہادری کے مظاہرہ پر شہید غلام قاسم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ

پنجاب ہولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر ے گی، شہید کی فیملی اور کم سن بچوں کی ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

ہم آپ کےہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ آر پی او خصوصی طور شہید کے لواحقین کو ہمراہ لے کر ان کے آبائی قبرستان پہنچے جہاں پر انہوں نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ریورائین پولیس پوسٹ پوسٹ نوشہرہ شرقی کا نام تبدیل کرکے شہید غلام قاسم سے منصوب کرکے قاسم شہید پوسٹ رکھنے کے احکامات جاری کیئے

ان کامزید کہنا تھا کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

فرائض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور زخمی ہونے والے جوانوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں

ان کی لازوال قربانیوں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی ۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

منصور احمد بلو چ صاحب ڈپٹی کمشنر ضلع راجن پور کے نام

ہر دور میں مسائل کی دلدل کی زد میں ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف میں انسانی زندگی کی بنیادی روزمرہ زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف حلقہ پی پی 295،این اے 194 تحصیل جام پور ضلع راجن پور کا تاریخی اور روحانی اور قیام پاکستان سے قبل کا آباد ہزاروں نفوس کی آبادی پر مشتمل شہر ہے دور جدید اور عصر حاضر کے جدید ٹیکنالوجی کے دور کے باوجود

بنیادی سہولیات سے محروم ہے.اور بدقسمتی سے ہردور میں نظر انداز بھی کیا جاتا رہا ہے.جس کیوجہ سے کئی خاندان دوسرےشہروں میں منتقل ہو چکے ہیں اورکئی نقل مکانی پرمجبور ہیں.
اس فورم کے توسط سے

بنیادی اور فوری توجہ اور حل طلب مسائل درج ذیل ہیں.

1. پینے کے پاک صاف میٹھے کی پانی فراہمی الحمدواٹر فلٹریشن پلانٹس ڈی جی خان کی طرز پرشہر بھر کو چارمختلف زونزمیں تقسیم کرکے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاجائے.

2.گورنمنٹ کالج برائے خواتین کا عملی قیام عمل میں لایاجائے.فزیبلیٹی رپورٹس بن چکی ہیں.

3. گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے.

4. گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی پورشریف کو گرلز ہائیر سکینڈری سکول میں اپ گریڈ مکمل سٹاف و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے.

5. گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول میں 19 گریڈ کے پرنسپل ،مکمل سٹاف و سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے.

6. بے روزگار اور کم تعلیم یافتہ مردو خواتین کو روزگار کی فراہمی کے مواقع اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریینگ سنٹر کا قیام اہم ترین ضرورت ہے.

7. گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول حاجی آباد کو مکمل سٹاف ، سہولیات اور بہترین عمارت فراہم کی جائے.

7. پوسٹ آفس ، یوٹیلیٹی سٹور کا قیام / بحالی عمل میں لائی جائے.

8. گورنمنٹ ویٹرنری ڈسپنسری کو اپ گریڈ کر کے ویٹرنری ہسپتال کا درجہ دیا جائے.

9. نادرا سنٹر کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے سنٹر کے قیام تک ہر ماہ نادراوین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے.

10. کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر کا قیام بنیادی ضرورت ہے.

11. ریسکیو 1122کاسنٹر ،فائر برگیڈ کی سہولت اور ایمبولینس کی فراہمی علاقائی ضرورت ہے عمل درآمد یقینی بنایا جائے .فزیبلیٹی رپورٹ بن چکی عملی قیام عمل میں لایاجائے.

12. محکمہ توسیع زراعت کے دفتر اورفوڈ سنٹر کاقیام کسانوں ، کاشتکاروں کے لئے بے حد ضروری ہے.

13. محکمہ آثار قدیمہ کو یہاں کی تاریخی ، ثقافتی اور روحانی مراکز اور عمارتوں کی حفاظت ، تزیئن و آرائش کے احکامات جاری کیئے جائیں.

14. میپکو سب آفس کا قیام عمل میں لایاجائے تاکہ میپکو صارفین فاضل پور، راجن پور کے دھکڑ کھانے سے بچ سکیں.بجلی چوری کی موثر روک تھام اور 24 گھنٹے بلاتعطل فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائے.

15. ٹرانسپورٹرز کو ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجن پورکے اصول و قواعدو ضوابط کا پابند کیاجائے اور من مانے کرائے لینے پر کاروائی کی جائے اور طلباء وطالبات سے تعاون کا پابند کیا جائے.

16. شہر بھر اور شرقی وغربی کچی آبادیوں میں صحت وصفائی کا شدید فقدان ہے صحت وصفائی اور کوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانےلگانے کا مکمل انتظام و اہتمام کیاجائے.اور کچی آبادی شرقی میں گزرنے والے گندے نالے کو پختہ کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر اسکی صفائی کو یقینی بنایا جائے.

17. شہر بھر کی سرکاری و نجی املاک پر قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات مافیا کیخلاف بلاتفریق اور بلا امتیاز کاروائی کو عملی طور پر عمل میں لایا جائے.

18. بچوں اورنوجوانوں کے لئے کھیل کے میدان، پارکس اور کھیلوں کے مواقعوں کیفراہمی یقینی بنائی جائے سپورٹس گرائونڈ کا قیام عمل میں آچکاہے.

19. قبرستان کے اطراف میں گندگی و غلاظتوں کے جوہڑوں اور ڈھیروں کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے.

20. تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی طرز پر قائم کیئے جانیوالے رورل ہیلتھ سنٹر میں مکمل سٹاف،سہولیات،ادویات اور 24 گھنٹے ایمرجنسی کی فراہمی اور روسٹر پر ڈیوٹی کیمطابق عملہ کو ڈیوٹی کاپابند بنایا جائے.

21. پریس کلب حاجی پورشریف کےلئے جگہ اورعمارت فراہم کیجائے.

22.بس اڈوں پر مسافروں کے لئے انتظار گاہ اور پینے کے پانی کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے.

23. خود ساختہ اور مصنوعی طور پر روزمرہ زندگی کی اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت اور مہنگائی پر قابو پایا جائے. اوردو نمبر،گھٹیا معیار کی بجائے معیاری اور اعلی قسم کی اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو قابل عمل بنایا جائے.

24. شہربھر کی رابطہ سڑکوں اوربائی پاس کی تعمیرومرمت کے لیئے احکامات جاری کیئے جائیں.

25. تھانہ حاجی پورشریف کی حدود میں درجنوں قصبوں اور دیہاتوں میں جرائم کے خاتمے اورامن وامان کے قیام کے لئے پولیس چوکیوں کا قیام

اور پولیس کی موثر اور بھر پور کاروائیوں کے لیئے جدید سہولیات اور نفری کی فراہمی تاکہ جرائم کے خاتمے اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لئے بھرپور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی ممکن ہوسکے.

26.حاجی پور برانچ میں سالانہ بنیادوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے.

27. سرکاری سطح پر نرسری کا قیام عمل میں لایاجائے.

28. سرکاری سطح پر کمیونٹی سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے.جہاں پر یہاں کی کمیونٹی مل بیٹھ کر شہر بھر کی اجتماعی فلاح و بہبود و تعمیروترقی کے لیئے

سوچ و بچار اور پلاننگ کرسکے اور مختلف تقریبات کے انعقاد کے لیئے باآسانی پروگرام ترتیب دے سکے.
29• ہر سال آ نیوالی سیلابی آفت قیامت سے بچائو کے لیئے شہر کے ا طراف میں بند باندھے جائیں سیلابی پا نی کی قدرتی گزرگاہوں پر پلوں کاقیام عمل میں لایاجائے•

پر امید ہیں کہ اولین فرصت میں ان گزارشات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی.جو چیزیں آپکی دسترس میں ہیں انکے فوری طور پر آرڈر جاری فرمائیں گے

جو آپ سے ہائیر اتھارٹیز کی دسترس میں انکی منظوری لیں گے اور جنکی فزیبلیٹی رپورٹس مرتب کرنے کی ضرورت ہے

انکو 2023 2024 کے ایڈوانس ڈویلپمنٹ پروگرام کا یقینی حصہ بناکر اور شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ کو مثالی شہربنانے میں تعاون کرتے ہوئے اہم کردار ادا فرمائیں گے.

کیونکہ آپکے قلم کی ایک جنبش ہزاروں خاندانوں کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جوکہ بہت بڑے ثواب،ذخیرہ آخرت کیساتھ ساتھ انتہائی قیمتی صدقہ جاریہ بھی ثابت ہوگا.

تحریر: ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

About The Author