دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئٹہ : ملازمین کا مطالبات کے حق میں ریلوے اسٹیشن کے باہر دھرنا

ریٹائر ملازمین کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں جبکہ کوئٹہ ایکسپریس۔چلتن ایکسپریس کو بحال کیا جائے

کویٹہ میں ملازمیں نے مطالبات کے حق میں ریلوے اسٹیشن کے باہر دھرنا دےدیا

کوئٹہ میں بلوچستان میں بند ٹرینوں کی بحال ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہیں اور مستقل کرنے

کے مطالبے کے ساتھ ریلوے ملازمین نے ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاجی کیمپ قائم کردیا

صدر بلوچستان ریلوے محنت کش یونین کے صدر مجید زہری کا کہنا ہے کہ ریٹائر ملازمین کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں

جبکہ کوئٹہ ایکسپریس۔چلتن ایکسپریس کو بحال کیا جائے جس بلوچستان کے ریلوے اسٹیشن پر رونقیں بحال ہونے کے ساتھ ساتھ

لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوسکے مجید زہری کہنا تھا کہ

موجودہ مہنگائی میں ٹی ایل اے ملازمین کی تنخواہیں بند کر ظلم سے کم نہیں

اگرمطالبات منظور نہ ہوئے تو سخت احتجاجی لائحہ عمل طے کرینگے۔

About The Author