دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ کا عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں آٹھ مئی تک توسیع

عدالت نے سابق وزیراعلی کی مقدمات کی فراہمی بارے درخواست فل بنچ کو بجھوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں آٹھ مئی تک توسیع کر دی عدالت نے سابق وزیراعلی کی مقدمات کی فراہمی بارے درخواست فل بنچ کو بجھوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عثمان بزدار کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیراعلی پیش ہوئے

، عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی اور باور کرایا کہ

یہ بات سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں درکار ہوتی ہے؟ پرویز الٰہی کے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے

، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عثمان بزدار پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا

ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا، عثمان بزدار کے وکیل نے بتایا کہ صورتحال یہ ہے کہ آئے روز چھاپے مارے جا رہے ہیں

مقدمات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، عدالتی استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عثمان بزدار ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے

، عدالت نے عثمان بزدار سے مخاطب ہو کر ریمارکس دیئے کہ آپ وزیر اعلی رہے ہوں گے لیکن یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ قانون کا سامنا کرنا ہو گا

 عثمان بزدار نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی تین گھنٹے اینٹی کرپشن میں موجود رہا بتایا گیا کہ کوئی مقدمہ نہیں ہے۔۔۔

About The Author