پنجاب کابینہ کا تمام محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ ،،، پیپر لیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی۔
محکموں کے لئے ای فائلنگ سسٹم اپنانے کے لئے پندرہ مئی تک کی مدت نافذ العمل ہوگی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پندرہواں اجلاس ہوا۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اے سی آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی۔
کابینہ نے گلگت، بلتستان اور کشمیر کے ذہین طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کی منظوری دی۔
دریائے نیلم حادثہ میں جاں بحق اچھرہ کے نوجوانوں کے لئے فی کس پندرہ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے گیارہویں، بارہویں، تیرہویں اور چودھویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈڈویلپمنٹ کے دوسرے
اور تیسرے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،