دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

زلمے خلیل زاد انسانی خون کے سوداگر ۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

زلمے اور نیازی دونوں دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی ہیں ان شدت پسندوں کی سہولت کاری سے عمران نیازی پہلی بار خیبر پختونخوا پر قابض ہوئے تھے۔ عمران نیازی آج بھی شدت پسندوں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ہی شدت پسند زلمے خلیل زاد کیلئے وسیلہ روزگار ہیں۔ انسانی خون پر پلنے والے زلمے خلیل زاد کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پاکستان کوئی افغانستان نہیں ہے جہاں انسانی خون زلمے کی خوراک بن سکتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ جو شخص جس کا نام زلمے خلیل زاد ہے۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستانی قوم کو یہ تو روز اول سے علم تھا کہ عمران نیازی سلیکٹڈ ہیں تب تک معلومات یہ تھی کہ وہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا تحفہ ہے مگر اب معلوم ہوا کہ اس سارے کھیل میں زلمے خلیل زاد بھی بنیادی کردار ہیں جو 2017 میں پاکستان کے خلاف مہم جوئی میں مصروف تھے، زلمے پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلانے کیلئے سرگرم تھے۔

عمران نیازی کے سر سے جنرل باجوہ کا ہاتھ اٹھنے اور جنرل فیض کی ریٹائرمنٹ کے بعد زلمے خلیل زاد کا عمران نیازی کے دفاع میں کھل کر سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا کہ نیازی کس کس کا سلیکٹڈ تھا، کہنے کو زلمے خلیل زاد افغانی ہونے کے ساتھ ساتھ امریکی شہری ہے تاہم ان کا کردار ایک ایجنٹ کا ہے ایسا ایجنٹ جو ایک ہی وقت دو پارٹیوں رقم وصول کرتا ہے مگر زلمے کے گھناؤنی کردار کی قیمت افغانستان کے محصوم عوام کو ادا کرنا پڑی ہے اس حوالے سے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ زلمے ایسا آدم خور ہے جس کی خوراک محصوم افغانیوں کا خون ہے اور حقیقت بھی یہی ہے افغانستان میں ہر تباہی میں زلمے خلیل زاد کی شکل نظر آتی ہے جس نے غداری میں میر جعفر اور میر صادق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رہی بات زلمے خلیل زاد کی صدر آصف علی زرداری سے تعصب کی تو حقیقت یہ ہے کہ صدر آصف علی زرداری سچے اور کھرے پاکستانی لیڈر ہیں ،اہم بات یہ بھی ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے سوات سے دہشت گردوں کو مار بھگایا تھا ، صدر آصف علی زرداری ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو وطن دشمن کہتے ہیں۔

زلمے اور نیازی دونوں دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی ہیں ان شدت پسندوں کی سہولت کاری سے عمران نیازی پہلی بار خیبر پختونخوا پر قابض ہوئے تھے۔ عمران نیازی آج بھی شدت پسندوں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ہی شدت پسند زلمے خلیل زاد کیلئے وسیلہ روزگار ہیں۔ انسانی خون پر پلنے والے زلمے خلیل زاد کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ پاکستان کوئی افغانستان نہیں ہے جہاں انسانی خون زلمے کی خوراک بن سکتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ جو شخص جس کا نام زلمے خلیل زاد ہے۔

2017 میں تو پاکستان کا دشمن تھا کس بنیاد پر عمران نیازی کی حمایت میں سامنے آ رہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ دونوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author