دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  تیسرے ٹی ٹوئنٹی  میں شکست دے دی

نیوزی لینڈ کے ایک سو چونسٹھ رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ایک سو انسٹھ  پر ڈھیر ہو گئی

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان  کو  تیسرے ٹی ٹوئنٹی  میں  چار رن سے شکست دے دی، ۔

نیوزی لینڈ کے ایک سو چونسٹھ رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ایک سو انسٹھ  پر ڈھیر ہو گئی ۔

فتح کے لیے پاکستان کو آخری اوور میں پندرہ رن درکار تھے، افتخار احمد چھکا اور چوکا لگا کر گرین شرٹس کو جیت کے قریب لے آئے

لیکن پھر اوور کی چوتھی گیند پر ہمت ہار بیٹھے ۔

آخری گیند پر حارث رؤف بھی  آوٹ ہو گئے ۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا۔

 بابراعظم ایک، رضوان چھ، صائم ایوب دس ، فخر زمان سترہ اور عماد وسیم  تین رن بنا سکے  ۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو تریسٹھ رن بنائے ۔

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں لیں ۔

 پانچ  میچوں کی سیریز  میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

About The Author