مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کے دورے کے لیے پاکستان انڈر 19 کے کیمپ کا آج اختتام پذیر ہوگیا

سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 سے 18 اپریل تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا

بنگلہ دیش کے دورے کے لیے پاکستان انڈر 19 کے کیمپ کا آج اختتام پذیر ہوگیا۔

سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تربیتی کیمپ 8 سے 18 اپریل تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔

پاکستان انڈر 19 کیمپ کے دوران، 17 رکنی اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں نے مختلف تربیتی سیشنز میں حصہ لیا جس میں دو پریکٹس میچز اور ایک ٹارگٹڈ میچ بھی شامل تھا، جو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم 26 اپریل کو لاہور سے بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی، جہاں ٹیم 30 اپریل سے 17 مئی تک ایک چار روزہ، پانچ 50 اوورز میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ
کیمپ میں بنگلہ دیش کے دورے کی تیاریاں اچھی رہی اور ہم سیریز میں اچھا نتیجہ دینے کے خواہاں ہیں۔

مجھے یقین ہے کہ سیریز میں جس کھلاڑی کو بھی موقع ملے گا وہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دے گا اور اپنی صلاحیتوں سے دکھائے گا کہ وہ پاکستان ٹیم کے لیے کیوں کھیلنے کا مستحق ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ہماری پچھلی سیریز اچھی نہیں رہی تھی، ہم نے کیمپ میں اپنی غلطیوں کو دور کرنے کے لیے کام کیا ہے اور اس بارے میں کوچز سے بات کی ہے۔

ہم نے جو کچھ یہاں کیمپ سے سیکھا ہے اسے بنگلہ دیش میں سیریز میں نافذ کرنے کی کوشش کریں گے۔

%d bloggers like this: