نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کالے جادو کی ماہر سپینش خاتون کی شناخت منظر عام پر آگئی

خاتون حال یورپی ملک سپین کے شہر بارسلونا کے علاقہ گاوا میں رہائش پذیر جبکہ اسکا آبائی علاقہ پاکستان کا شہر گجرات ہے

کالے جادو کی ماہر سپینش خاتون کی شناخت منظر عام پر آگئی

خاتون حال یورپی ملک سپین کے شہر بارسلونا کے علاقہ گاوا میں رہائش پذیر جبکہ اسکا آبائی علاقہ پاکستان کا شہر گجرات ہے

خاتون و اسکا جعلی بیٹا چند ماہ قبل صدر بیرونی پولیس کی تحویل میں بھی رہے مگر بعد ازاں سپین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈھوک عبداللہ (المعروف تربیلا کالونی) میں مردہ سپینش بلے کو ہمراہی آیات مقدمہ و جائے نماز قبر میں دفن کر کے بعد ازاں اس جگہ پر دربار و مسجد تعمیر کر کے علاقہ میں اپنے ولی اللہ پوتے (نعوز باللہ) کی قبر مشہور کرنے والی خاتون منظر عام پر آگئی۔

مبینہ طور پر کالے جادو کی ماہر خاتون کا نام سبینہ خانم ولد خان محمد ہے جوکہ 18 اکتوبر 1980 کو پاکستان کے شہر گجرات میں پیدا ہوئی۔ جبکہ نادرا شناختی نائیکوپ پر اسکا پاکستانی ایڈریس گل شیر ہاؤس، کمال سیالوی روڈ، جلال چیمہ کالونی، نزد مومٹی سکول گجرات پاکستان درج ہے۔

اسی طرح سپین کی نیشنلٹی رکھنے والی سبینہ خانم کا سپینش ایڈریس
Avenido Eramprunya 1 2 1 4, GAVA, Barcelona, 08850, Spain
درج ہے۔

اسی طرح جادوگر خاتون کے مبینہ بیٹے کا نام شاہزیب گل ولد محمد سلیم جی ہے جس کے نادرا کے نائیکوپ پر وہی پاکستانی و سپینش پتے درج ہیں جوکہ سبینہ خانم کے ہیں۔ جبکہ شاہزیب کی تاریخ پیدائش 5 جنوری 1996 ہے۔

زرائع مطابق شاہزیب سبینہ خاتون کا بیٹا نہ ہے جبکہ اس خاتون نے ڈھوک عبداللہ میں یہ مشہور کیا کہ اس کے بیٹے شاہزیب کے گھر ایک بچہ پیدا ہوا جس کے ماتھے پر اللہ کا نام درج تھا اور وہ سپین میں فوت ہوگیا جسکی میت وہ بزریعہ ہوائی جہاز پاکستان لائی تھی۔ چونکہ بچہ نیک و ولی تھا اس لیے اس نے اس کی قبر بنا کر اس پر مقبرہ و مسجد تعمیر کی دی۔

دوسری جانب جس ٹھیکیدار نے سبینہ خانم کے کہنے پر قبر، مقبرہ و مسجد تعمیر کی تھی اس نے اہلیان علاقہ پر یہ خوفناک راز فشاں کیا کہ اس قبر میں کوئی بچہ دفن نہ ہے بالکہ سبینہ کا پالتو سپینش بلا دفن ہے جوکہ یہ مردہ حالت میں سپین سے لائی تھی اور اسکو بتلایا تھا کہ یہ بلا اسکو بہت پیارا ہے اس لیے وہ اسکی اس قبر میں عارضی تدفین کر رہی۔

تین ماہ قبل اس خبر کے لیک ہوتے ہی اہلیان علاقہ و علماء میں غم و غصہ کی ایک لہر دوڑ گئی تھی جنہوں نے پولیس کو مطلع کیا جس بعد ایس ایچ او بھاری نفری ہمراہ موقع پر پہنچے تھے جبکہ اس وقت وقوعہ دبا دیا گیا

پھر بروز سوموار مورخہ 3 اپریل ایک بار پھر علماء و دیگر اہلیان علاقہ نے جب قبر کشائی کی تو اس میں سے بلے کی بوسیدہ کھوپڑی، ہڈیاں، قرآن پاک کے صفحے و جاہ نماز برآمد ہوئی جس بعد ایک بار پھر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

دی نیشن نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر عبدالعزیز نے بتایا کہ قبل ازیں پولیس کی قبر کشاہی کی استدعا کورٹ کی جانب سے مسترد کر دی گئی تھی۔ جبکہ آج اہلیان علاقہ نے خود قبر کشاہی کر کے بلے کی بوسیدہ ہڈیاں، کھوپڑی، قرآن پاک کے صفحے و جانماز برآمد کی

انہوں نے کہاں کہ پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے خاتون و بیٹے کی سفری تفصیلات جاننے لیے رابطہ کر لیا ہے۔

جبکہ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے قبر سے ملنے والی ہڈیوں کو فرانزک لیب بھیجوا دیا ہے اور ملزمان خلاف قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

About The Author