دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: اورنگی ٹاون سے 150 وارداتیں کرنےوالا ڈاکو گرفتار

ملزم نے 200 سے زائد موبائل فون اور50 لاکھ روپے لوٹے

کراچی اورنگی ٹاون سے ڈکیتی کی ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔ ملزم شہریوں سے دوسو سے زائد موبائل فو ن اور پچاس لاکھ روپے لوٹ چکا تھا۔

اورنگی ٹائون میں رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجما ن رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نےوارداتوں کےدوران دوسو سےزائدموبائل فون اور پچاس لاکھ روپے سے زائدرقم لوٹی۔

ملزم نےاورنگی ٹائون میں دوران واردات فائرنگ کرکےدوراہگیرلڑکیوں کوزخمی کیاتھا۔

ملزم نےکٹی پہاڑی کےقریب دودھ کی دکان میں دوران ڈکیتی چھ لاکھ روپے بھی لوٹے تھے۔

ترجمان رینجرز کےمطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی نشاندہی ہوئی تھی۔

About The Author