دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں آئیندہ چند سالوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی ،آئی ایم ایف

جبکہ ترقی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد ہو گی، تاہم اگلے سال تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

آئی ایم ایف کی پاکستانی عوام کو خوشخبر ی سنا دی ،،، آنے والوں برسوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی روزگار کے مواقع بڑھیں گے

عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے 2023 کے لئے جاری کردہ آؤٹ لک کے مطابق اگلے سال دنیا بھر کی طرح پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مہنگائی اور بے روزی گاری ہدف سے زیاہ رہیں گی جبکہ ترقی کی شرح کم ہو کر 0.5 فیصد ہو گی، تاہم اگلے سال تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

رواں سال مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد اور اگلے سال 21.9 فیصد رہنے کا ا مکان ہے، اچھی بات یہ ہے کہ ٓنے والوں برسوں میں اس میں کمی کا رجحان جاری رہے گا اور 2028 تک یہ 6.5 فیصد تک آجائے گی

گزشتہ مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی جو اگلے سال کے دوران 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ آئندہ مالی سال بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے کم ہو کر 6.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

عالمی آؤٹ لک میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.5 فیصد رہے گی تاہم اگلے سال بڑھ کر ترقی کی شرح 3.5 فیصد ہو جائے گی۔جبکہ 2028 تک پانچ فیصد تک

پہنچ سکتی ہے ۔۔۔بیرون ملک ادائیگیوں کا دباو برقرار رہے گا

اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.3 فیصد اور اگلے سال 2.4 رہنے کا امکان ہے۔
رواں سال پاکستان کا مجمو عہ قرض جی ڈی پی کا 73.6 فیصد رہے گا

حو اگلے سال کم ہو کر 68.9 فیصد ہو جائے گا۔

About The Author