دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت بہانے بنا کر الیکشن ملتوی کر رہی ہے، مشتاق غنی

ہم الیکشن چاہتے ہیں،نالائق حکومت اس وقت اقتدار میں ہے، مشتاق غنی

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کہتے ہیں وزیر خزانہ الیکشن کمیشن کو پیسے دینے کے بجائے امریکہ پرواز کر گئے ہیں

،، الیکشن کےلئے ہم نے اپنی دو اسمبلیاں ختم کیں،حکومت بہانے بنا کر الیکشن ملتوی کر رہی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے حوالے سے رٹ دائر کرتے وقت مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ

،،، سپریم کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ پنجاب انتخابات کے حوالے سے فیصلہ دیا

،،،سپریم کورٹ نے تکنیکی بنیادوں پر رٹ خارج کرنے کا فیصلہ کیا،،، کہ ہم دوبارہ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں

،،،ان کا کہنا تھا کہ عدالت آئین کی محافظ ہے وہ کیسے 90 دن کے باہر کا فیصلہ کرے گی

،،،امید ہے کہ 90 دن یا کم سے کم دنوں میں الیکشن کی تاریخ دیں گے۔

About The Author