دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئین کو بنانے اور بچانے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ بے مثال ہے، بلاول بھٹو زرداری

متفقہ آئین کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام سیاسی رہنماوَں کو سلام پیش کرتا ہوں

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا یوم دستور پر پیغام

پی پی پی چیئرمین کا آئین کی گولڈن جوبلی پر قوم کو مبارک باد

1973ع کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل اور وفاق کی زنجیر ہے: بلاول بھٹو زرداری

1973ع کا پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قوم کو تحفہ اور امانت ہے: بلاول بھٹو زرداری کے مطابق

متفقہ آئین کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام سیاسی رہنماوَں کو سلام پیش کرتا ہوں

14 اگست 1947ع کے بعد قومی تاریخ کا دوسرا اہم ترین دن 10 اپریل 1973ع ہے

1973ع کا آئین پاکستان کا حقیقی معنوں میں آئینہ دار ہے

پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے، تو ہمارا آئین ایک وفاقی آئین ہے۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، تو آئین کی روح اسلامی تعلیمات ہیں۔

پاکستان جمہوریت پسندوں کا ملک ہے، تو ہمارا آئین ایک جمہوری دستور ہے۔

1973 کا آئین ہماری قومی یکجہتی و اتحاد کی ضمانت ہے

جب سے آئین بنا ہے، اس پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

کچھ قوتوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ عوام کو ان کا حق ملے، صوبے اپنے وسائل کے مالک ہوں۔

وہ عناصر نہیں چاہتے قانون کے سامنے سب برابر ہوں۔

خود کو قانون سے ماوراء سمجھنے والی سوچ 1973ع کے آئین کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔

آئین کو بنانے اور بچانے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ بے مثال ہے۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اور صدر آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت و عملدرآمد اور جمہوری نظام کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی آئین کو موم کی ناک سمجھنے والی سوچ کو حتمی شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

About The Author