نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب نے ”رمضان المبارک سپورٹس سیریز“ کی منظوری دے دی

سیریز میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی اور کرکٹ کے مقابلے ہوں گے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ”رمضان المبارک سپورٹس سیریز“ کی منظوری دے دی

، سیریز میں فٹبال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، ہاکی، کبڈی اور کرکٹ کے مقابلے ہوں گے۔۔۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ”رمضان المبارک سپورٹس سیریز“ کی منظوری دی گئی، دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ

مقابلوں میں پنجاب بھر کے نو ڈویژنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، رمضان سپورٹس مقابلوں میں ستاون ٹیموں کے نو سو تین کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے

، مقابلے سپانسرڈ ہوں گے، سرکاری فنڈ خرچ نہیں کیا جائے گا، ونر ٹیموں کو پچاسی لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے

، کرکٹ، ہاکی، کبڈی، بیڈمنٹن، فٹبال اور ٹیبل ٹینس کے ونرکو دو، دو لاکھ روپے کیش پرائز دیا جائے گا

، ہاکی کے مقابلے منی ہاکی سٹیڈیم میں سات سے گیارہ اپریل تک روزانہ رات کو ہوں گے، بیڈمنٹن کے مقابلے

انٹرنیشنل جمنیزیم ہال اور کرکٹ کے مقابلے ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے۔۔۔۔

About The Author