دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں مفت ملے والا آٹا مبینہ طور پرتندور مالکان کو بیچتے ہوئے دو ملزمان گرفتار

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں مفت آٹا مارکیٹ میں بیچنے پرسپیشل برانچ کی رپورٹ پر انتظامیہ متحرک ہوگئی

لاہور میں انتظامیہ کی غفلت سے مفت ملے والا آٹا مبینہ طور پرتندور مالکان کو بیچے جانے کے انکشاف پردو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے

لاہور کے علاقے گجر پورہ میں مفت آٹا مارکیٹ میں بیچنے پرسپیشل برانچ کی رپورٹ پر انتظامیہ متحرک ہوگئی اور رائے ونڈ، گجر پورہ سے کارروائی کرتے ہوئے

دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ ایف آئی آر کے مطابق کارروائی کے دوران رائے ونڈ میں ایک ملزم آٹے کے تھیلوں سے بھرا رکشہ لے کر فرارہوگیا

اور فرار ملزم کا ساتھی گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ

وہ مفت آٹا مارکیٹ میں تندوروں پر فرخت کرتا ھے،ملزم نے مزید بتایا کہ وہ گجر پورہ میں ایک شناختی کارڈ پر 6 ٹوکن  حاصل کر چکا ھے۔

About The Author