نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری ماحولیات پنجاب ڈاکٹر ساجد محمود نے بہاول نگر میں ستلج پارک ، نیو جنرل بس اسٹینڈ اور حیدر سٹیڈیم میں مفت آٹا سیل پوائنٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون ، ڈی پی او سیدعلی رضا اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ

مفت آٹا فراہمی کا یہ ریلیف پیکیج عوام کے لیے بہترین سہولت ہے جس سے غریب اور مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں۔

سیکرٹری ماحولیات نےمختلف آٹا سیل پوائنٹس پر عوام الناس سے انتظامات بارے گفتگو کی اور بذریعہ موبائل ایپ سکینگ کے عمل کا

خود مشاہدہ بھی کیا۔

سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود نے سیل پوائنٹس پر ریسکیو 1122، رہنمائی کاؤنٹرز کا بھی جائزہ لیا۔

سیکرٹری ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود نے کہا کہ مفت آٹا تقسیم کا طریقہ کار انتہائی شفاف رکھا گیا ہے

تاکہ تمام مستحق افرادکو آٹا فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ

حکومت پنجاب رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

بعدازاں سیکرٹری ماحولیات نے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔سیکرٹری ماحولیات کو آٹے کی تقسیم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی

اور بتایا گیا کہ ابتک مجموعی طور پر 6 لاکھ 10ہزار 172آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم ہوچکے ہیں

اور آج کے دن فری آٹا کے 83ہزار 335 تھیلے مستحقین کو فراہم کیے گئے ہیں۔

About The Author