مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

افغانستان سے سیریز ہارنے کا بہت صدمہ پہنچا ہے۔۔۔۔||محمد عامر خاکوانی

عامر خاکوانی لاہور میں مقیم سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں،ان کے موضوعات میں سیاست ، حالات حاضرہ ،سوشل ایشوز،عسکریت پسندی اورادب شامل ہیں۔

محمد عامر خاکوانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

افغانستان سے سیریز ہارنے کا بہت صدمہ پہنچا ہے۔
اگرچہ یہ پاکستان کی بی ٹیم ہی ہے۔
جس ٹیم میں بابر، فخر،رضوان، شاہین، حارث روف نہ ہوں تو وہ فل ٹیم تو نہیں ہوسکتی، مگر ریکارڈز یہ نہیں بتاتے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی قومی ٹیم افغانستان سے سیریز ہار گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ تین صفر سے ہارنے یعنی وائیٹ واش کا بھی قوی امکان ہے۔
اس سیریز نے بہرحال بہت سے لوگوں کو یہ بتا دیا ہو گا کہ بابر اور رضوان جیسے اینکر بلے باز کیوں ضروری ہیں اور صرف سٹرائیک ریٹ کچھ نہیں ہوتا۔
اج کمنٹری میں عامر سہیل بار بار یہ کہہ رہا تھا کہ ایوریج زیادہ اہم ہے۔

صرف سٹرائیک ریٹ پر بھروسہ کیا جائے تو پھر اسلام اباد یونائٹیڈ ہر بار پی ایس ایل چیمپئن ہو مگر وہ پچھلے تین برسوں سے فائنل تک نہیں کھیل پاتی۔
ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کےلئے ہٹرز درکار ہیں مگر بابر ، رضوان جیسے بلے باز لازمی ہیں۔
اج اگر عماد وسیم وکٹ پر ٹھیر کر بیٹنگ نہ کرتاتو شائد پچھلے میچ کی طرح سو رنز بمشکل بن پاتے۔
ٹاپ ارڈر کی ناکامی تشویشناک امر ہے۔ عبداللہ شفیق کی مسلسل ایک ہی انداز میں اوٹ ہونے پر اسے تکنیکی معاونت کی ضرورت ہے۔ حارث کو بھی حالات کے مطابق کھیلنا سیکھناہو گا اور اپنی تکنیک بھی بہتر بنانا ہے۔ ہر گیند کھڑے کھڑے نہیں کھیلی جاسکتی، اف سٹمپ سے باہر گیند کو اپنی جگہ کھڑے کھڑے کھیلیں گے تو کیپر کے پاس ایج جائے گا یاکور میں اونچا کھیل کر وکٹ گنوائیں گے۔
راشد خان جیسے سپنر کو نہ کھیل نہ پانابڑا فیکٹر ہے۔ مجھے اج شاداب کی کپتانی بھی تسلی بخش نہیں لگی۔ فیلڈ پلیسنگ بہتر نہیں تھی، تھوڑی جارحانہ فیلڈنگ کی ضرورت تھی، عماد وسیم نے پچھلے میچ میں اچھی باولنگ کرائی، آج اسے استعمال کیوں نہیں کیا؟ پاور پلے میں ایک دو اوورز اس سے کرائے جاسکتے تھے۔
نسیم شاہ ڈیتھ اوورز میں اب زیادہ موثر نہیں رہا۔ زماں خان البتہ بہتر چوائس ہے، اس نے اج بھی اچھی فائیٹ کی اور اگر کیچ ہو جاتا تو ممکن ہے پاکستان میچ جیت جاتا۔ اعظم خان کی کیپنگ بہت بری ہے۔ اسے اپنا وزن کم کرنا ہو گا، اس موٹاپے کے ساتھ وہ اعلی لیول کی کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔ اعظم سے بہتر کیپنگ حارث کر سکتا ہے۔
احسان اللہ اچھا فاسٹ باولر ہے۔ مگر اسے ابھی خاصا کچھ سیکھنا ہو گا۔ صرف شارٹ اف لینتھ گیندوں پر گزارا نہیں ہو سکتا، اچھی یارکر اور سلو بال میں مہارت بھی چاہئیے خیر وہ ابھی نیا ہے، کچھ تجربہ ملے گا تو بہتر ہو جائے گا۔
اج پاکستان کاٹارگٹ کم تھا اور ابتدامیں وکٹیں بھی نہیں مل سکیں، تاہم اگر باولرز کو بہتر استعمال کیا جاتا تو ممکن ہے میچ کا نتیجہ بہتر ہوتا۔
نواز کے لئے پی ایس ایل اچھا نہیں رہا، اج نواز نے اچھی باولنگ کی اور رنز روکے۔ ورنہ میچ اخر تک جانتا ہی نہیں۔
اینڈ اف دی ڈے افغانستان کی باولنگ پاکستان سے بہتر تھی، بیٹنگ بھی ٹھیک رہی اور فیلڈنگ تو پاکستان سے خاصی بہتر رہی۔

 

یہ بھی پڑھیے:

عمر سعید شیخ ۔ پراسرار کردار کی ڈرامائی کہانی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

سیاسی اجتماعات کا اب کوئی جواز نہیں ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

چندر اوراق ان لکھی ڈائری کے ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

آسٹریلیا بمقابلہ چین ۔۔۔محمد عامر خاکوانی

بیانئے کی غلطی۔۔۔محمد عامر خاکوانی

محمد عامر خاکوانی کے مزید کالم پڑھیں

%d bloggers like this: