چئیرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے انتخابی امور کے لئے لاہور میں پارٹی الیکشن سیل قائم کردیا۔
ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے قائم کردہ تحریک انصاف الیکشن سیل میں اعجاز چوہدری ، ریاض فتیانہ اور رائے عزیز اللہ کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔
پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھے گا۔ ووٹر لسٹوں ، بلاک کوڈ اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔
عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن سیل بھرپور اندازسے انتخابی امور سے پارٹی قیادت اورامیدواروں کو آگاہ رکھے۔
آئین کے مطابق انتخابات ہوکررہیں گے ، حکمرانوں کو اس سے بھاگنے نہیں دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو آئین سے انحراف کرکے انتخابی عمل
سبوتاژ کرنے کے خلاف آئینی قانونی اورسیاسی محاذ پر جدوجہد کریں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،