دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ایک ہی روز میں دو خواتین پراسرار طور پر جاں بحق

اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی

لاہور میں ایک ہی روز میں دو خواتین پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں۔

اسپتال کے ہاسٹل سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی۔

دارالامان میں مقیم لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی

پولیس کے مطابق تیس سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل سے ملی ہے۔

خاتون ڈاکٹر کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ڈاکٹر کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔

لیڈی ڈاکٹر کا تعلق گلگت بلتستان اور چار سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

دوسری جانب نواں کوٹ کے علاقے میں چھتیس سالہ خاتون نے درالامان کے واش روم میں گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون راولاکوٹ ضلع پونچھ کی رہائشی تھی۔

پولیس نے دوںوں خواتین کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

About The Author