دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ: امتحان آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ اساتذہ تنظیموں کا وزیر بورڈز کوخط

وفد کی وزیریونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو سے ملاقات

امتحان آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ اساتذہ تنظیموں کا وزیر بورڈز کوخط

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن ، آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور تنظیم اساتذہ کے مشترکہ وفد نے وزیریونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو سے

ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو سندھ میں بورڈز امتحانات کو آئوٹ سورس کرنے کے نوٹی فیکشن کو منسوخ کرنے کا خط دیا

، وفد نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈزکو بتایاکہ صرف ڈیڑھ ماہ قبل اس طرح کے عاقبت نا اندیش فیصلے سے سندھ بھر میں لاکھوں بچے والدین اور اساتذہ پریشان اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں

۔ دس لاکھ بچوں کو امتحانی عمل انفرادی فیصلے اور خواہشات پر قربان نہیں کیا جاسکتا، ای اسسمنٹ اور آئوٹ سورس کی باتیں کرنے والے نہ تو امتحانی طریقوں کو جانتے ہیں اور نہ ہی زمینی حقائق کو سمجھتےہیں

،وزیر محمد اسماعیل راہو نے وفد کو یقین دلایا کہ آئندہ چند روز میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بلا کر مشاورت سے امتحانی معمالے کو طے کیا جائےگا

اور کوئی بھی فیصلہ تمام حقائق کو سامنے رکھ کر کرینگے۔

امتحان آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ اساتذہ تنظیموں کا وزیر بورڈز کوخط

وفد کی وزیریونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہو سے ملاقات

دس لاکھ بچوں کو امتحانی عمل انفرادی فیصلے اور خواہشات پر قربان نہیں کیا جاسکتا

ای اسسمنٹ اور آئوٹ سورس کی باتیں کرنے والے نہ تو امتحانی طریقوں کو جانتے ہیں

نہ ہی زمینی حقائق کو سمجھتےہیں۔

About The Author