پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی تین زبانوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دےد یا ۔
جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سوات کوہستان اور دیر کوہستان میں بولی جانے والی زبان گاوری، بحرین، چیل اور مضافات میں بولی جانے والی زبان توروالی
اور ملک کے مختلف حصوں میں بولی جانے والی زبان گوجری کو مردم شماری میں شامل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار شاہدعلی یفتالی نےتینوں زبانوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کی استدعا کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے ادارہ شماریات کے
عدم اعتراض پر درخواست منظور کرتے ہوئے گاوری، توروالی اور گوجری زبانوں کو مردم شماری کا حصہ بنانےکے احکامات جاری کردئیے۔
اس موقع پر ماہرلسانیات، محقق و مصنف محمدزمان ساگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہر سال 22 مارچ معزز عدالت کے اس اہم فیصلے کے
تناظر میں گاوری، توروالی اور گجر برادری اپنی زبانوں کا دن منائیں گے۔
فیصلے کے بعد سابق تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب، کالام پریس کلب کے چئیرمین رحمت دین صدیقی، ملک ممتاز اور دیگر راہنماوں نے
محمد زمان ساگر، زبیرتوروالی، گل رحمان ہمدرد اور دیگر کو مبارک باد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،