کرکٹر وہاب ریاض نے مشیر وزیر اعلی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا ۔۔۔ کہتے ہیں کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ۔۔ موقع ملا تو دوبارہ قومی ٹیم کی نمائندگی کروں گا ۔۔۔ انہوں نے بطور مشیر کھلاڑیوں کو پیش آنیوالے مسائل پہلی فرست میں حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے ۔۔
کرکٹ کے میدان میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنیوالے تجربہ کار فاسٹ باولر کے سر ایک نئی ذمہ داری پڑ گئی
پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے وہاب ریاض نے وزیر کھیل تو نہیں البتہ مشیر وزیر اعلی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا قلمدان سنبھال لیا
پہلے روز سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس پنجاب سے بریفنگ لی ۔۔اور پہلی فرست میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا
وہاب ریاض۔ مشیر وزیر اعلی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب ۔۔ "میری کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کے مسائل کو سنو ان کے لئے اقدامات کروں جس سے کھیل کو ترقی ملے”
وہاب ریاض نے بتایا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے
وہاب ریاض۔۔ مشیر وزیر اعلی برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب ۔۔ "میں نے ابھی کرکٹ نہیں چھوڑی محنت کر رہا ہوں ۔۔ قومی ٹیم میں کم بیک کرونگا”
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے وہاب ریاض کو نگران پنجاب حکومت کی معیاد ختم ہونے تک بطور مشیر کی عارضی ذمہ داری سونپی ہے ۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،