دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جشن بہاراں کے سلسلے میں , لاہور میں سائیکل اور میراتھن ریس کا انعقاد

میراتھون اور سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔ صحت مندانہ سرگرمی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

جشن بہاراں کے سلسلے میں ،، لاہور میں سائیکل اور میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا

سائیکل ریس کراچی کے علی الیاس ،، جبکہ میراتھن ریس کا سہرا ،، عامر عباس کے سر سجا  ایونٹ میں اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم اور پاکستان کی پہلی خاتون اولمپیئن اتھلیٹ شبانہ اختر بھی شریک ہوئیں

سپورٹس بورڈ پنجاب کے تحت ،، جشن بہاراں کے سلسلے میں ،،، میراتھون اور سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا۔ صحت مندانہ سرگرمی میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

بیاسلی کلومیٹر میراتھن ریس ساہیوال کے سہیل عامر نے جیت لی،، انہوں نے یہ فاصلہ دو گھنٹے بیس منٹ میں طے کیا

،، بیالیس کلومیٹر ٹور ڈی سائکل ریس کا مقابلہ ،،، کراچی کے علی الیاس نے اپنے نام کیا
میراتھن کے فاتح کھلاڑی

پانچ کلو میٹر پر مشتمل ویمن ٹور ڈی سائیکل ریس واپڈا کی راجیہ شبیر کے نام رہی ،،، خصوصی افراد کے لئے وہیل چئیر ریس کا بھی انعقاد کیا گیا

جسکے فاتح عبدالرزاق رہے۔
ایتھلیٹس: یہ ایونٹ ہونے چاہیئیں، ان ایونٹس سے ہی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ معاشرے میں صحت مند سرگرمیاں پروان چڑھیں گی

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ،، ایسے ایونٹس کے انعقاد کا مقصد ،، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

رئیس الرحمان، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ (ایسے مقابلوں سے ہی نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق پیدا ہو گا)
سید اسلم شاہ، کوچ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ(لاہور ایک زندہ دلان لوگوں کا شہر ہے

اور یہاں بہت لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ جس ملک گراونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہوتے ہیں)

سپورٹس ایونٹ دیکھنے ،، شہریوں کی بڑی تعداد لبرٹٰی چوک پہنچی ، اس موقع پر میوزیکل پرفارمنسز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

About The Author