لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پرحکم جاری کیا۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسدعمر سمیت تحریک انصاف کے ایک سو اکانوے رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات معطل کردیے۔
عدالت نے نظربند رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے سات مارچ کو جواب بھی طلب کرلیا۔
گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا
اور انہیں صوبے کی دوسری جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،