اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلی حیات کاعالمی دن منایا جارہا ھے

پرندے یا نباتات،، نہ صرف ماحول کو متوازن رکھتے ہیں،، بلکہ قدرتی خوب صورتی کو بھی نمایاں کرتے ہیں

جنگلی حیات کی بقاء میں ہی ماحولیاتی نظام کی بحالی ممکن ہے، جانور ہوں،، پرندے یا نباتات،، نہ صرف ماحول کو متوازن رکھتے ہیں

،، بلکہ قدرتی خوب صورتی کو بھی نمایاں کرتے ہیں،، یہ پیغام آرٹ کے شعبے سے وابستہ طلبہ و طالبات نے مختلف جانوروں

، پرندوں کے فن پارے اور مجسمے تیار کر کے دیا
قدرت کی ہر تخلیق ایک شاہکار ہے،، اس عنوان پر،، جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے آرٹ کے خوبصورت مقابلے کا انعقاد کیا گیا

لاہور چڑیا گھر میں سجے،، آرٹ مقابلے میں،، کسی نے دیوار پر ہاتھی، گھوڑے، ہرن کی رنگا رنگ تصاویر بنائیں،، تو،، کسی نے آڑی ترچھی لکیروں سے کچھوے، ٹائیگر، پانڈے کو کینوس کی زینت بنایا

جنگلی حیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کئی طلبہ و طالبات نے مختلف جانوروں اور پرندوں کے مجسمے بنائے

طلبہ و طالبات، ایسے آرٹ مقابلے مسلسل ہونے چاہئیں، تاکہ لوگوں کی توجہ قدرت کی تخلیقات کی طرف مبذول کرائی جا سکے

جنگلی حیات کا عالمی دن منانے کی قرارداد سال دو ہزار تیرہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کی تھی،یہ دن منانے کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔

%d bloggers like this: