دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی :پولیس کی مختلف کارروائیاں،لیاری گینگ کے مبینہ کارندے سمیت نو ملزم گرفتار

ائرنگ کےمختلف واقعاتمیں بارہ سالہ بچی سمیت چار ۔۔افرادزخمی ہوئے،،شہریوں کےتشددسےایک مبینہ ڈاکوبھی ہلاک ہوا۔

کراچی میں پولیس نےمختلف کارروائیوں میں لیاری گینگ وارکےمبینہ کارندے سمیت نو ملزموں کوگرفتارکرنےکادعوی کیا

،فائرنگ کےمختلف واقعاتمیں بارہ سالہ بچی سمیت چار ۔۔افرادزخمی ہوئے،،شہریوں کےتشددسےایک مبینہ ڈاکوبھی ہلاک ہوا۔

کراچی کےعلاقے شارع نورجہاں میں پولیس نےکارروائی کےدوران پانچ ملزموں کوگرفتارکرنےکادعوی کیا

پولیس کےمطابق ملزم گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ادھربغدادی میں پولیس نےکارروائی میں ایک ملزم کوگرفتارکیا

پولیس کےمطابق ملزم لیاری گینگ وارکاکارندہ ہے،جوبھتہ خوری میں ملوث ہے،نیوکراچی سےبھی پولیس نےتین مبینہ کارلفٹرملزم گرفتارکیے

،، دوسری جانب اورنگی ٹاون پاکستان بازاررحمت چوک کےقریب شہریوں کےتشددسےمبینہ ڈاکوہلاک ہواپولیس کےمطابق ہلاک ملزم کےدوساتھی موقع سےفرارہوئے ۔

جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ 32سالہ فرازنامی شہری زخمی ہواجسے عباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا

،سائٹ سپرہائی وےاحسن آبادمیں دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سےعبدالرحمان نامی شخص زخمی ہوا،لیاری آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم سمت سےگولی لگنے

سے12سالہ بچی زخمی ہوئی جسےسول اسپتال منتقل کیاگیا۔۔

محمودآبادمیں بھی فائرنگ سے23سالہ صبورنامی شخص زخمی ہواجسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔ ۔

About The Author