نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے سی پی او ملتان منصور الحق رانا کے ہمراہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین "Violence against Women Center” ملتان کا دورہ کیا تفصیل کیمطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نمرین منیر، انسپکٹر آر آئی بی ناظمہ مشتاق اور دیگر افسران بھی اس دوران ان کے ہمراہ تھے

منیجر واک منزہ منظور بٹ اور ایس ایچ او واک ارم حنیف بھی اس دوران وہاں موجود تھیں آر پی او ملتان کیپٹن ر محمد سہیل چودھری نے واک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیااس موقع پر منیجر واک منزہ منظور نے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفننگ دی

منیجر واک نے بتایا کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہےاس ادارے کو خواتین پر تشدد کی روک تھام اور تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی کیلئے مزید موثر انداز میں کام کرنےکے لئے عوام میں شعور اور آگاہی کیلئے بھر پورمہم بھی چلائی جا رہی ہے.

آر پی او ملتان نے کہا کہ معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رحجان پر قابو پانا بہت ضروری ہےخواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا تدارک کیا جائے

انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ یہاں آنے والے خواتین سے عزت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل توجہ سے سن کر حل کریں۔سی پی او ملتان منصور الحق رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ

خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے واک (انسداد تشدد مرکز برائے خواتین) اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے

جو مظلوم خواتین کو اخلاقی، قانونی تحفظ اور طبی امداد کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے۔

About The Author