دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے متراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

( راشد ہاشمی)

مذہیبی رسومات اور سیکورٹی اقدامات آمنے سامنے،سکھ شہری کو سرکاری آفس میں داخلے سے روک دیا،متاثرہ شخص پریس کلب میں دہائی۔

تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب کا رہائشی سردار من موہن سنگھ نے بہاول پور پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ

میں اپنے کام کے سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور سے ملنے جب ان کے دفتر پہنچا تو سیکورٹی پر تعینات آمین نامی اہلکار نے مجھے دفتر میں یہ کہہ کر جانے نہیں دیا کہ

اپنا کرپان تم دفتر میں نہیں لے جاسکتے جس پر میں نے اس سے کہا کہ کرپان سمیت کڑا،کنگا،کیس اور کچھا یہ پانچ شیزیں ہے جو کہ رکھنا ہماری مذہیبی عقائد میں شامل ہے جو کہ ہم اپنی زندگی میں الگ نہیں کرسکتے اور پورے دنیا میں ہم ان پانچ چیزوں کے ساتھ گھومتے ہیں

حتی کہ ہوائی جہاز میں سفر کے دوران بھی یہ ہمارے ساتھ ہوتی ہے اس لیے میں یہ کرپان اپنے سے الگ نہیں کرسکتا جس پر امین نامی اہلکار نے مجھے بے عزت کرکے آفس سے نکال دیا۔

اس نے کہا کہ آرپی او آفس میں میرے ساتھ امین امی پولیس اہلکار نے بہت برا سلوک کیا میں بھی ایک عام پاکستانی کی طرح اس ملک کو ایک محب وطن اور سینئر سٹیزن ہوں

اور آئین پاکستان میں مجھے میرے مذہبی رسومات کے ساتھ اس ملک میں آزادی کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس نے آجی جی پنجاب سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور

(راشد ہاشمی)

ڈپٹی ڈائریکٹر چولستان لائیو سٹاک ڈاکٹر عدیل خالد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے وژن اور سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب کی ہدایت پر چولستان کے

طول و عرض بڑے جانوروں میں پائی جانے والی بلیک کواٹر نامی بیماری کے خاتمہ کے لیے ویکسی نیشن مہم جاری جارہی ہے

اور اس مہم میں 12 موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں کی ٹیمیں حضہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 28 فروری 2023 سے شروع کی گئی

ویکسی نیشن مہم میں اب تک 4 لاکھ 8 ہزار 962 بڑے جانوروں کی ویکسین کی جا چکی ہے جس میں 3 لاکھ 95 ہزار717 گائے اور13 ہزار245 بھینسیں شامل ہے۔

About The Author