جنوری 8, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف پینے کے پانی سے محروم

جناب گورنر پنجاب
جناب نگران وزیراعلی پنجاب
جناب چیئرمن نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
جناب چیف سیکرٹری پنجاب
جناب ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب
جناب صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب
جناب سیکرٹری آبپاشی پنجاب
جناب صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب
جناب کمشنر ڈیرہ غازی خان
جناب چیف انجینئر و ایس،ای انہار ڈیرہ غازی خان
جناب ڈپٹی کمشنر ضلع راجن پور
جناب چیئرمن ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ضلع راجن پور
جناب اسسٹنٹ کمشنر جام پور
جناب ایکسیئن انہار سرکل راجن پور
جناب ایس ڈی او انہار ضلع راجن پور
ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب
و متعلقہ حکام
جناب عالی
گزشتہ ادوار میں پینے اور جینے کے #پانی کے حصول کے لیئے حاجی پورشریف شہر کے تین درجن سے زائد مظلوم بے بس و لاچار کسانوں،کاشتکاروں،زمینداروں اور شہریوں جن میں بوڑھے نوجوان شامل تھے پر ناجائز مقدمہ درج کرایا گیا

پابند سلاسل کیا گیا اب سیلابی آفت قیامت کو گزرے کئی ماہ گزر چکے مگر داجل کینال کی حاجی پورڈسٹری سے حاجی پورشریف کے تالاب جوکہ پینے کے پانی کے لیئے ہیں انکا پانی کا سلسلہ منقطع ہے جو کہ سیلاب کے دوران کٹ لگنے اور بہنے کے سبب منقطع ہوگیا تھا

اب تک بحال نہیں ہوسکا یہ علاقہ بھی ملک پاکستان اور صوبہ پنجاب کا حصہ ہے کوئی علاقہ غیر نہیں ہے یہاں پر بسنے والے ہزاروں علاقہ مکیں بھی انسان ہیں کوئی عام کیڑے مکوڑے نہیں کہ جس طرح چاہیں مسل ڈالیں خدارا اس طرف بھی توجہ دیں

اور اس غفلت و کوتاہی کے مرتکب اداروں،افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی اب کاروائی عمل میں لائیں اور فی الفور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
اجر من اللہ
جزاکم اللہ خیر واحسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

About The Author