نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پولیس لائنز ملتان میں ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ ڈویژن وائز کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر متعدد ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس او

محکمانہ سزائیں دیں گئیں تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے پولیس لائنز ملتان میں ڈسٹرکٹ ملتان کے پولیس افسران کے ساتھ ڈویژن وائز کرائم میٹنگ کی۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران سی پی او ملتان کے ہمراہ تھے۔

ایس پی سٹی ڈویژن رانا محمد اشرف، ایس پی گلگشت ڈویژن بابر جاوید جوئیہ، ایس پی صدر ڈویژن عزیر احمد، جملہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے ریڈرز اور تمام تھانوں کے محررز اور دیگر افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔

سی پی او ملتان نے میٹنگ کے دوران پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر متعدد ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس اور محکمانہ سزاؤں کے احکامات دیئے گئے۔ مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر ایس ایچ او حرم گیٹ او

ایس ایچ او دہلی گیٹ کی 2 سال کے لیے ترقی روک دی، ایس ایچ او دولت گیٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ایس پی گلگشت کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ ایس ایچ او نیو ملتان، ایس ایچ او بی زیڈ اور ایس ایچ او قادر پورراں کو مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر

محکمانہ سزاؤں کے احکامات دیئے۔ جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی پر ایس ایچ او دہلی گیٹ کو معطل کر دیا۔ ایس ایچ او صدر کو عدم دلچسپی کی وجہ سے ملزم کی مقدمہ سے بریت پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور محرر لوہاری گیٹ کو ریکارڈ کی تکمیل نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ مقدمہ کے اندراج میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات سمیت دیگر مقدمات کی تفتیش جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔

عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی بھرپور پیروی کریں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔ پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ ملزم کی بریت پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر زمہ دار ہو گا۔

انہوں نے ایس ایچ اوز، محررز اور ریڈرز کو ہدایت کی ریکارڈ درست اور بروقت تکمیل کریں۔

سی پی او ملتان نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے لیے کارروائیاں تیز کریں۔

جرم بڑھنے کی بڑی وجہ اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کا آزاد پھرنا ہے اس لیے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

سی پی او ملتان نے کہا کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے

اس کو سنجیدہ لیں اور پتنگ بنانے والوں، بیچنے والوں اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کریں۔

شہریوں میں آگاہی پیدا کریں کہ وہ اس جان لیوا کھیل سے دور رہیں

About The Author