نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہوشیار، خبردار، اوپن لیٹر والی گاڑی لےکر سڑک پر نہ نکلنا

ٹریفک پولیس کی کراچی سمیت سندھ بھر میں کارروائی شروع

ہوشیار، خبردار۔ اوپن لیٹر والی گاڑی لیکر سڑک پر نہ نکلنا۔ ٹریفک پولیس حرکت میں آگئی ۔ چالان ہی نہیں ،تین ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کےمطابق اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس، ایکسائز پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کو کراچی سمیت صوبے بھر میں کارروائی کے احکامات مل گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کارروائی کے دوران اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے چالان کئے جارہے ہیں۔

اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے کو تین ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔

ایکسائز پولیس گیارہ اور ٹریفک پولیس ستائیس مقامات پر شہر میں اسنیپ چیکنگ کررہی ہے۔

اب تک تین ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

ہوشیار، خبردار، اوپن لیٹر والی گاڑی لےکر سڑک پر نہ نکلنا

ٹریفک پولیس کی کراچی سمیت سندھ بھر میں کارروائی شروع

چالان ہی نہیں ،تین ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے،ڈی آئی جی ٹریفک

About The Author