دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نصب کر دیا گیا

سسٹم کی بدولت آٹومیٹڈ طریقے کی مدد سے گاڑی نمبر کی سکیننگ کی جائے گی

لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نصب کر دیا گیا ،،، سسٹم کی بدولت آٹومیٹڈ طریقے کی مدد سے گاڑی نمبر کی سکیننگ کی جائے گی۔

پارکنگ ایریا میں گنجائش سے زائد گاڑیوں کی موجودگی کا بھی معلوم ہوسکے گا۔

لاہور میں پہلے آٹومیٹد ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا جسکی بدولت آمدن میں اضافہ اور سروس ڈیلوری بہتر ہو گی۔

جیسے ہی کوئی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل ،، لبرٹی پارکنگ ایریا میں داخل ہوگی ،، سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے شخص کی بھی تصویر ریکارڈ ہوجائے گی۔

جس کی بدولت پارکنگ چوری سمیت سروس ڈلیوی میں بھی مدد ملے گی
محمود علی۔ انچارج پارکنگ (یہاں خودکار طریقے سے سب کچھ ہوتا ہے کیمرے لگے ہوئے ہیں،،

کوئی بھی گاڑی آتی ہے تو اسکی شناخت ہوتی ہے نمبر کا معلوم ہوجاتا ہے)

لبرٹی مارکیٹ میں آنے والی کسی بھی گاڑی کی پارکنگ فیس تیس جبکہ موٹرسائیکل کے دس روپے فیس موصول کی جاتی ہے۔

شہری کہتے ہیں اس سروس کی بدولت انکی گاڑی کی حفاظت بہتر ہوسکے گی
رفیق علی۔احمد علی (یہ سسٹم اچھا ہے اس سے ہماری گاڑی کی حفاظت ہوگی گاڑی چوری نہیں ہوگی)

کمشنر لاہور کے مطابق پہلے مرحلے میں کامیابی کے بعد ،، پراجیکٹ کو شہر میں ایک سو چوہتر پارکنگ سائٹس تک پھیلایا جائے گا

لاہور میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نصب
سسٹم کی بدولت گاڑی نمبر کی سکیننگ ہوگی
سسٹم کے ذریعے گنجائش سے زائد گاڑیوں کی موجودگی بھی معلوم ہوگی

پراجیکٹ کو شہر میں 174پارکنگ سائٹس تک پھیلایا جائے گا،کمشنر لاہور

About The Author