دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سرجیکل اشیا کا فقدان

مریضوں کے لواحقین سرجریزبھی اسپتال کے باہرموجود فارمیسیزسے خریدنے پرمجبورہوگئے

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سرجیکل اشیا کا فقدان زور پکڑگیا،،،،مریضوں کے لواحقین سرجریزبھی اسپتال کے باہرموجود فارمیسیزسے خریدنے پرمجبورہوگئے

یہ ہیں محمد عمران، جس کی اہلیہ کینسر سے متاثرہ ہے،،لاہور کے بڑے سرکاری میو اسپتال میں علاج کے لیے پہنچا تو تو اسے بہت سی اشیاء اسپتال کے باہر فارمیسی سے لانے کا کہا گیا

محمد عمران شکوہ کرتے ہیں کہ کہ جب بھی اسپتال آتا ہوں اکثر ہی باہر سے ہی سامان لانے کا کہا جاتا ہے
،،،،محمد عمران، شہری،،

بہت سی چیزیں اندر سے نہیں ملتیں، باہر سے لانے کا کہتے ہیں، اب میں یہ سامان باہر سے لینے آیا ہوں تو پیچھے میرا مریض اکیلا ہے

لاہور کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آئیٹمز کا فقدان زور پکڑ چکا ہے

کسی کو سرینج لینے کے لیئے اسپتال سے باہر بھیجا جاتا ہے تو کسی کو بلڈ ٹیسٹ کے لیئے وائلز لینے کے لیئے
،،،امجد، پرویز،،،شہری،،

کوئی بھی چیز اندر نہیں مل رہی، یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو زیادہ مہنگی بھی نہیں ہیں کم از کم حکومت انکی تو اسپتالوں میں دستیابی یقینی بنائے

اسپتالوں کے باہر قائم فارمیسیزکے مطابق سارا دن مریضوں کے لواحقین ان سے ادویات کی خریداری کے لیئے آتے ہیں، ان میں اکثر وہ اشیا ہیں جو اسپتال میں دستیاب ہوتی چائییے
،،،بشیر، علی،،،
سارا دن ہمارے پاس مریض آتے ہیں کوئی سلائین پوچھتا ہے کوئی سرینجز، یہ چیزیں تو تمام سرکاری اسپتالوں میں موجود ہونی چاہیئیں

محکمہ صحت حکام کے مطابق لوکل پرچیز میں کچھ تکنیکی مسائل کے سبب اسپتالوں میں کچھ سامان کی شارٹیج ہوئی ہے جسے دور کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل اشیا کی قلت برقرار
مریضوں کے لواحقین باہر سے خرداری پر مجبور

کوئی بھی چیز ہسپتال کے اندر سے نہیں ملتی،،مریضوں کا شکوہ

لوکل پرچیزمیں تکنیکی مسائل کے باعث خرداری کا مسئلہ ہے،محکمہ صحت

About The Author