دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی

مائی کولاچی سے نیٹی جیٹی جاتے ہوئے رکشہ الٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور تین خواتین سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔

مائی کولاچی سے نیٹی جیٹی جاتے ہوئے رکشہ الٹنے سے خاتون اور بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ادھر سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی اللہ والی کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اسرا نامی خاتون زخمی ہو گئی،

پولیس واقعے مزید تحقیقات کر رہی ہے، لی مارکیٹ دھوبی گھاٹ کے قریب لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی

، پولیس کے مطابق پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے

، زخمی حالت میں لڑکی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی لڑکی کی شناخت بیس سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے

، مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی لڑکی سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

، نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں گھر کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا

جہاں زخمی شخص کی شناخت عادل عالم کے نام سے ہوئی ہے

، نمائش چورنگی جناح گراؤنڈ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ساٹھ سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

About The Author