دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: گارڈن سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزم نے اکتو بر دوہزار چار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غلام مرتضی نامی شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا

کراچی کے علاقے گارڈن سے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد پکڑا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار ملزم نے اکتو بر دوہزار چار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر غلام مرتضی نامی شخص کو اغوا کے بعد قتل کیا۔

مقتول ملزم کا سیٹھ تھا۔ملزم نے لاش کو نیو کراچی میں پھینک دیا تھا۔

ملزم نے دوہزار دس میں ساتھیوں کے ہمراہ محمد ایوب نقوی نامی کو قتل کیا،،

جس کی کتابوں کی دکان تھی۔ ملزم گرفتاری کے ڈر سے حیدر آباد میں روپوش ہو گیا تھا۔

ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

About The Author